ایک ہزار248 مڈل اسکولوں کو ہائی کا درجہ دینے کا فیصلہ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت پنجاب بھرکے1ہزار248 مڈل سکولوں کوہائی کا درجہ دینےسے بچوں کی انرولمنٹ میں 13ہزارتک اضافہ ہوگا،مذکورہ سکولوں میں بچوں کوبٹھانے کیلئے فی سکول دواضافی کمرے بھی بنوائےجائیں گے۔زرایع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے1ہزار248 سکولوں کو ہائی کا درجہ دینے کا معاملہ پراپ گریڈ ہونے والے ہائی سکولوں میں دواضافی کمرے بنوائےجائیں گے، اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کی دو سال تک مانیٹرنگ کی جائےگی،مذکورہ سکولوں میں ریشنلائزیشن کے ذریعےاساتذہ کی تعداد پوری کی جائےگی،دو سالوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پرگریڈ 17 کا ہیڈ ماسٹرتعینات کیا جائےگا۔  اپ گریڈ کرنے کیلئے مکمل تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، اپ گریڈ کئے جانے والےسکولوں میں زیادہ تعداد گرلز سکولوں کی ہے جس بنا پر پروگرام سے بڑی تعداد میں طالبات مستفید ہو نگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow