عید کے قریب جزوی طور پر شہروں سے گھروں تک تک لوگوں کو پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئےعید سے قبل شہرسے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کھولنےکی بھی تیاریاں شروع کردیںگئیں،ٹرانسپورٹ کھولنےکی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کودے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پھنسے پردیسیوں کو سہولت دینے کافیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ کوعید سےقبل شہرسےباہرجا نےوالی ٹرانسپورٹ کھولنےکی تجویز دی گئی،ایس او پیزمیں تجویز کیا گیا ہےکہ مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلےماسک،گلوز پہنیں اوراپنے پاس سینٹائزربھی رکھیں گے، مسافرکھانستے اور چھیکنتےہوئےٹشو پیپر کا استعمال کریں گے،ایک دوسرے سےہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے گا۔ٹرانسپورٹرزگاڑیوں میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کریں گے،سواری بٹھانےاوراتارنے کے بعد گاڑی میں ایئرکنڈیشن نہیں چلایا جائےگا، گاڑی کی کھڑکیوں کو تازہ ہوا کےلیےکھلا رکھا جائےگا،مسافروں کو ایک دوسرے کےساتھ ساتھ نہیں بٹھایا جائے گا،ڈرائیور حضرات بھی ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائیں گے،بس کو سواریوں سےبھرا نہیں جائے گا،تاہم ٹرانسپورٹ کھولنےکاحتمی فیصلہ وزیراعلی پنجاب مشاورت سےکریں گے۔ذرائع کا کہناتھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کےبعد عید سےپہلے شہرسے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کھولنےکےحوالےسے تجویزاور ایس او پیز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو ارسال کردیئےگئے، پبلک ٹرانسپورٹ کھولنےکےپیش نظرمختلف ایس او پیزوزیراعلیٰ کو دے دیئے گئے، ٹرانسپورٹ کھولنےکاحتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow