یونیورسٹیوں کی بندش کل ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر کا اجلاس بلا لیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )کورونا کے باعث 15جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرگودھا یونیورسٹی سمیت صوبے بھر کے وائس چانسلرز کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ،اجلاس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کریں گے،اجلاس میں امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، 31 مئی تک کورونا
کنٹرول ہونے پر یونیورسٹیز کے کچھ سیکٹرکھولنے کی تجویز پر غور ہو گا،صورتحال قابو میں نہ آئی تو امتحانات 15 جولائی کے بعد لیے جائیں گے،کورونا کے باعث آن لائن امتحانات کا فارمولا بھی زیرغور ہوگا،ایچ ای سی مشاورت کے بعد تجاویزحکومت کو بھیجے گی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow