سرگودہا خوشاب روڈ پر ہنڈائی ڈالا کیری ڈبے سے ٹکرا گیا ڈرائیور جانبحق

سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار ہنڈائی ڈالا اور کیری ڈبہ کے مابین تصادم میں ڈرائیور جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہنڈائی ڈالا تحویل میں لیکر پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا سرگودھا خوشاب روڈ پر عزیز بھٹی ٹاون کے قریب خوشاب کی جانب آنے والے ہنڈائی ڈالا نے یہاں سے جانے والے کیری ڈبہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور مبین موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی ظفر زخمی ہوگیا جبکہ ہنڈائی ڈالا کا ڈرائیور زخمی ہونے کے باوجود فرار ہو گیا جبکہ متوفی کی نعش اور زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور ہنڈائی ڈالا کو تحویل میں لیکر تھانہ بند کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow