سرگودہا راشد لوٹا پولیس مقابلہ ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

سرگودھا میں پولیس حراست سے کانسٹیبل قتل کیس کے ملزم کو اسلحہ کے زور پر چھڑوانے والے ملزمان کی فائرنگ سے ہلاکت سے قبل اس کے فراری کے واقعہ کا مقدمہ بھی مقتول ملزم اور اس کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف پولیس تھانہ صدر نے درج کر لیا جس پر دونوں تھانوں سرگودھا اور بھلوال نے مقدمات کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کے ساتھ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں فاطمہ جناح روڈ پر 21 نومبر 2019 کی شام فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل عبدالوحید بٹ کو قتل اور اس کے ساتھ عبدالحفیظ کو شدید زخمی کرنے کے واقعہ پر درج مقدمہ قتل،اقدام قتل و دہشت گردی 304/324/186/353/7ATAمیں ملوث ملزم راشد اقبال عرف لوٹا پانچ ماہ سے اشتہاری کو فیصل آباد گلبرگ سے گرفتاری کے بعد پولیس تھانہ سٹی پولیس مال مقدمہ کے سلسلہ میں ملزم کو چک139 لے جا رہی تھی کہ بھلوال سرگودھا روڈ چک 139 کے قریب 125 موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے زیر حراست ملزم راشد اقبال عرف لوٹا کو چھڑوا کر فرار ہو گے۔اس واقعہ تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی فواد شیرازی کی مدعیت میں چاروں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324/353/186/224/225/440/34 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملزمان کے پولیس وین پر فائرنگ کر کے زیر حراست ملزم چھروا کر فراری کی اطلاع پع علاقہ کی ناکہ بندی کر کے بھاری پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کر کے پرانا بھلوال تین پل بائی پاس کے گھیرا تنگ کرلیا تو ملزمان نے رات کی تاریکی میں کھیتوں میں گھس پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے جان بچاتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور کھچہ سکون ہونے پر ٹارچ سے کھیتوں کی تلاشی لی تو ویرانے سے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق ملزم راشد اقبال عرف لوٹا کی نعش کلاشنکوف اور خالی خول کے ساتھ پڑی پائی گئی جس کو تحویل میں لیکر مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دی گئی اور تھانہ سٹی بھلوال پولیس ایس ایچ او سب انسپکٹر فاروق حسنات کی مدعیت میں مقتول ملزم راشد اقبال اور اس کے موٹرسائیکل سوار حملہ اور تین ساتھی ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/324/186/353/34/427 ت پ اور ناجائز اسلحہ ایکٹ 13/20/65 ت پ مقدمہ درج کر دیا اس طرح دونوں تھانوں سرگودھا اور بھلوال میں درج مقدمات کی پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر تے ہوئے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن اور چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔پولیس حکام کا کہنا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین تفتیش ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow