لاک ڈاؤن کا خاتمہ بازار بھر گئے سرگودہا میں ٹریفک جام ہوگیا

حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے فیصلہ پر سرگودھا میں 49 روز بعد کاروبار کھلتے ہی کورونا وائرس کی احتیتاطی تدابیر کے بغیر لوگوں کے ہجوم منڈلانے لگے اور شاہرائیوں پر ٹریفک جام اور شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار سے پیدل چلنا محال ہو گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں 49 روز کے جزوی لاک ڈاون میں نرمی کے اعلان پر بازار،مارکیٹیں، شاپنگ پلازے کھلنے پر رونقیں بحال ہو گئیں۔جبکہ اندرون شہر بازارون میں زبردست رش اور دھکم پیل نے سماجی فاصلہ کی دھجیاں اڑا دیں اور موٹرسائیکل ڈبل سواری بھی زور و شور سے جاری رہی۔نواحی علاقوں ،دیہات اور چکوک سے رکشوں پر خریداروں کی آمد نے شہر کے رش میں مزید اضافہ کر دیا اور کسی جگہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال نظر نہ آیا ہے۔شہر میں کئی روز کی بندش کے بعد آمدورفت جاری اور ٹریفک کے رواں دھواں ہونے سے جگہ جگہ ٹریفک جام اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔سرگودھا شہر کے کھلتے ہی تجاوزات مافیا نے ایک بار اپنے پنجے گاڑ لئے جس میں ریڑیوں، چھابوں اور پٹوں کے باعث پیدل چلنا تک محال ہو گیا۔سرگودھا شہر کے تجارتی مراکز بلاک 2 بلاک 3 میں خواتین کی یلغار نے تمام راستے بند کئے رکھے شہر اور گردونواح میں کاروباری نظام زندگی بحال ہوتے ہی دفاتر،بنکوں اور کاروباری اداروں میں زبردست رش رہا جہاں مردوخواتین قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔اس طرح بلوں سمیت سرکاری واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ بھی پہلے ہی روز شروع ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow