ڈی پی او میانوالی نے ناقص تفتیش پر انسپکٹر اور تفتیشی آفیسر کو معطل کردیا

سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی میں ناقص تفتیش کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی نے ناقص تفتیش اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر انسپکٹر اور تفتیشی افسر کومعطل کر کے مقدمہ درج کرنے کروادیا۔زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ناقص تفتیش کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوۓ انکوائری کر کے انسپکٹر نواز لالی اور تفتیشی افسر کو ناقص تفتیش کرنے پر معطل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔جس پر انسپکٹر پولیس نواز لالی اور تفتیشی افسر کے خلاف تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔معلوم ہوا کہ مقدمات میں پولیس افسران پر ناقص تفتیش اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کے الزامات ہیں۔ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں ناقص تفتیش یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیاجاۓ گا۔ضلع میں عوام کو انصاف کی فراہمی میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow