بھلوال پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا 09 موٹر سائیکل برآمد موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے


بھلوال پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف موثر کاروائی، دو ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے نو موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔
ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزر کی خصوصی ہدایت پر آئے روز موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک فاروق حسنات اعوان اور اے ایس آئی عبدالمعبود وغیرہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنھوں نے وارداتوں میں ملوث ملزمان عمران اور عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 9موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔ جنھیں مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ بات اے ایس پی ماہم خان نے تھانہ سٹی بھلوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی، اس موقع پر ایس ایچ او ملک فاروق حسنات اعوان اور اے ایس آئی عبدالمعبود بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس لاک ڈاؤن قرنطینہ سنٹرز، احساس پروگرام، گندم کے خریداری مراکز کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کو پر امن بنانے کیلئے اپنے فرائض بھرپور طریقہ سے انجام دے رہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow