صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو صوبائی سوشل ویلفئیر آفس میں مختلف امور پر بریفنگ

انصر مجید خان نیازی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت کی زیر صدارت پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں سوشل سیکورٹی کے جاری آئی ٹی پروجیکٹس کی کارکردگی پر ریویو میٹنگ
ڈومیسٹک ورکرز ، ایزا آف ڈوینگ بزنس ، ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم ، ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ، ہسپتال پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم ، ایکومنٹ قیو آر ٹیگنگ سسٹم اور دیگر آئی ٹی پروجیکٹس بارے صوبائی وزیر محنت کو آئی ٹی کنسلٹنٹ راحیل اشرف نے بریفنگ دی
کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ناصر جمال پاشا ، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر مظفر محسن ، ڈائریکٹر جنرل (سی اینڈ بی ) بابر عباس ، ڈائریکٹر ریفارمز ڈاکٹر فاطمہ عاصم اور ڈائریکٹر آئی ٹی عرفان لطیف موجود تھے
صوبائی وزیر محنت کی متعلقہ حکام کو ہدایات
۱۔ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ایک جامع پالیسی کے ذریعے لوگوں کو آگاہی دی جائے ۔
۲۔سوشل سیکورٹی بزنس رجسٹریشن پورٹل ، اور کنٹری بیوشن پورٹل کو پنجاب بھر کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ شیئر کیا جائے ۔ اور اس کی افادیت بارے آگاہی دی جائے ۔
۳۔سوشل سیکورٹی کی جانب سے آجر اور اجیر کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے فوری طور پر بُک لیٹ تیار کی جائے ۔
۴۔سوشل سیکورٹی کی اچیومنٹس کو میڈیا میں لانے کیلئے ایک جامع پالیسی ترتیب دی جائے ۔
۵۔ایچ آر اور ہارڈ ویئر سے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہاہے ۔
۶۔سوشل سیکورٹی کے تحت تمام آئی ٹی پروجیکٹس پر ڈیڈ لائن مقر ر کی جائے ۔
۷۔آئی ٹی پروجیکٹس کو عملی طور پر فیلڈ میں نظر آنا چاہیے ۔ صوبائی وزیر محنت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow