آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو عید پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو عید پلان تیار کر کے اس پر فوری عمل درآمد کرنیکا حکم جاری کیا۔شاپنگ سنٹرز اور زیادہ آمد و رفت والی جگہ پر پولیس ڈیوٹی میں اضافہ کریں۔ہائی وے رابری روکنے کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر ڈیوٹی پلان بنائیں۔موئثر پولیسنگ کے لیے شہر کے اردگرد ناکہ بندی پوائنٹ لگائیں۔ضلعی پولیس صرف ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ کرے۔ سرگودھا لاہور روڈ کے علاوہ ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی چاروں اضلاع میں صرف شہر کے اندر لگائیں۔کورونا وائرس کے سبب مساجد میں عبادات کے لیے 20نکاتی اعلامیہ پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز تھانوں کے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی او آفسز کی ایس او پی کے مطابق باقاعدہ انسپکشن عمل میں لائیں۔پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ پر موصول ہونے والی شکایات کو جلد از جلد میرٹ پر حل کریں۔منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں۔اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔پرانی دشمنی کے مقدمات میں صلح کروائیں۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھیں۔موئثر شہادتوں کے حصول کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی موبائل کو سنگین مقدمات میں کرائم سین پر لازمی استعمال کریں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام خدمت مراکز اور موبائل خدمت مرکز کو عوام کی سہولت کے لیے کھولیں۔ریجن ہذا میں حساس تنصیبات کے اردگرد روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوزکے ساتھ ایک ویڈیو لنک میٹنگ کا آر پی او آفس سرگودھا میں انعقاد کیا۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو عید الفطر کے حوالے سے موئثر ڈیوٹی پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔آر پی او سرگودھا نے کہا کہ زیادہ آمد و رفت والی جگہوں اور شاپنگ سنٹرز پر اضافی ڈیوٹی تعینات کریں۔ناکہ بندی پوائنٹ میں اضافہ کریں۔ہائی وے رابری روکنے کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کریں اور ذمہ داریوں کو بانٹ کر بہتر ڈیوٹی سر انجام دیں۔ضلعی پولیس ناکہ بندی پوائنٹ پر صرف ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ کرے۔چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو ہدایات جاری کریں کہ ماسوائے سرگودھا لاہور روڈ کے چاروں اضلاع میں ٹریفک پولیس صرف شہر کے اندر ڈیوٹی سر انجام دیگی اور ٹریفک کو رواں دواں رکھے گی۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مساجد کے متعلق جو 20نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔پچاس سال سے زائد عمر والے اشخاص اور بچوں کی مساجد میں داخلے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔نمازیوں کے درمیان چھے فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے۔نمازیوں کو گھر سے ہی وضو کر کے مسجد میں آنے کی ہدایت کریں۔قالین کی بجائے نماز فرش پر ادا کی جائے۔تمام نمازی ماسک پہن کر مسجد میں آئیں۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کریں کہ مساجد سے متعلق بنائی گئی کمیٹیوں کو متحرک کریں اور ان کے ساتھ مل کر مسجد انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے قائل کریں۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ پرانی دشمنی والے مقدمات میں ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کر کے ان مقدمات میں انسدادی کاروائی کے ساتھ ساتھ صلح کروانے کی کوشش بھی کریں۔تمام ڈی پی اوز تھانوں کے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی او آفسز کی انسپکشن بھی بمطابق ایس او پی کریں۔ ہوائی فائرنگ، ا سلحہ کی نمائش اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔جواء کے اڈوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں۔پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ پر موصول ہونے والی شکایات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نطر رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں پرمقدمات درج کریں۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی موبائل کو چاروں اضلاع کے پولیس افسران سنگین نوعیت کے مقدمات جیسے قتل،اقدام قتل،ریپ،ہاؤس رابری،نقب زنی میں موئثر شہادتوں کے حصول کے لیے کرائم سین پر لازمی بلوائیں۔ریجن ہذا میں موجود حساس تنصیبات کے ارد گرد سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کریں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تمام خدمت مراکز اور موبائل خدمت مرکز کو عوام کی سہولت کے لیے فوری طور پر کھولیں۔
اس ویڈیو لنک میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے شرکت کی۔
پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow