وزیر اعلی پنجاب نے سیالکوٹ اور ساہیوال ریجن کے اضلاع کو صفائی کیلئے چھوٹے ڈمپر دے دیئے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی پولو گراؤنڈ ریس کورس پارک آمد: وزیر اعلی کی ہدایت پر شہروں میں صفائی اور میونسپل سروسز کے نظام کو بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز۔
▪︎شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) تقسیم کرنے کی تقریب۔
▪︎وزیر اعلی نے چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) سیالکوٹ اور ساہیوال کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیں۔
▪︎وزیر اعلی نے مجموعی طور پر 36 چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) متعلقہ انتظامیہ کے حوالے کئے۔
▪︎وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیورمینوں کی حفاظت کے لئے بنائی گئی جدید سیوریج سیفٹی وین بھی دیکھی۔
▪︎وزیر اعلی عثمان بزدار کا جدید سیوریج سیفٹی وین کے لئے مزید فنڈز مہیا کرنے کا اعلان۔
▪︎سیور مینوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے جدید سیوریج سیفٹی وین ہر شہر کو دی جائے گی۔
▪︎سیالکوٹ کو 592 ملین روپے کی لاگت سے 1088 گاڑیاں،مشینری اور ضروری آلات فراہم کئے جائیں گے-
▪︎ساہیوال کو 293 ملین روپے سے 942 گاڑیاں، مشینری اور ضروری آلات دیں گے –
▪︎آج سیالکوٹ کو 24 اور ساہیوال کو 12 منی ٹپرز فراہم کئے گئے ہیں۔
▪︎پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا-
▪︎صوبے کے مختلف اضلاع میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں –
▪︎ساہیوال اور سیالکوٹ کو ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کیلئے نئی اور جدید مشینری کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
▪︎پنجاب حکومت نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر میونسپل سروسز کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے – اس پروگرام کے تحت جلد ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر میونسپل سروسز کو بہتربنایا جائے گا –
▪︎دونوں اضلاع کو مجموعی طور پر تقریبا 885ملین روپے کی مشینری فراہم کی جائے گی-
▪︎اس پروگرام میں پنجاب حکومت کو ایشیائی ترقیاتی بنک مالی تعاون بھی حاصل ہے-
▪︎پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ سمیت ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اور صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہے۔https://www.facebook.com/527466611037535/posts/936616770122515/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow