پولیس اہلکاروں کے جرائم پیشہ افراد سے تعلق خفیہ ادارے متحرک ہوگئے

سرگودھا : جرائم پیشہ افراد سے روابط اور منفی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کی فہرستیں تیار کرنے کیلئے خفیہ اداروں کے اہلکار متحرک ہوگئے ہیں جو پولیس اہلکاروں کے حوالہ سے رپورٹ تیار کرکے وزارت داخلہ اور آئی جی کو پیش کرینگے جس کے بعد جرائم پیشہ افراد سے روابط رکھنے اور منفی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اکثر اہم کیسوں میں پولیس اہلکار مخبری کرتے ہیں جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد بچ نکلتے ہیں ایسے پولیس اہلکاروں کی خفیہ رپورٹیں تیار کی جارہی ہیں تاکہ محکمہ پولیس کو ایسے پولیس اہلکاروں سے پاک کیا جاسکے اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار پولیس والوں کی رپورٹس تیار کررہے ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow