ڈبل سواری پر پکڑ دھکڑ جاری عیدی مہم بھی ہری ہونے لگی

سرگودھا : موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اس آڑ میں پولیس اہلکار عیدی مہم بھی چلانے لگے ہیں جبکہ پکڑے جانیوالے لوگوں کو سفارشات پر چھوڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ڈبل سوار لوگوں کا کہنا ہے کہ مجبوری کے عالم میں نکلنا پڑتا ہے نکلتے ہی پولیس اہلکار مختلف ناکوں پر پکڑ لیتے ہیں اور ہم سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہیں نہ دینے کی صورت میں تھانوں میں بند کردیا جاتا ہے دیہی علاقوں سے ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری مجبوری ہے آئی جی پنجاب عید تک ڈبل سواری پر پابندی کو نرمی کرنے کیلئے وزارت داخلہ سے درخواستیں کریں تاکہ عوام عید کی خریداری آسانی سے کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow