کمشنر سرگودہا نے 81 کڑوڑ کی تعمیراتی سکیموں کی منظوری دے دی

81 کروڑ لاگت کی سات سکیموں کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری
تمام سکیمیں مقرر ہ مدت کے اندر مکمل کریں ۔ کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں ۔ ڈاکٹر فرح مسعود

سرگودہا : ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 7 سکیموں کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ۔ سکیموں کا تخمینہ 81 کروڑ 9 لاکھ 24ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔ ان سکیموں میں سرگودہا او ربھکر کی ایک ایک جبکہ میانوالی کی پانچ سکیمیں شامل ہیں ۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ ‘ ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسیٰ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمان شکیل کے علاوہ ایس ایز ہائی ویز اور بلڈنگ نے شرکت کی ۔ اجلاس میںضلع سرگودہا کی چک نمبر 111جنوبی سے چک نمبر 110جنوبی براستہ 105جنوبی ‘ 106 جنوبی او ر111 جنوبی تک گیارہ کلو میٹر تک سڑک کی تعمیر کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ضلع بھکر کی چک نمبر 50ٹی ڈی سے چک نمبر 67 براستہ چک نمبر 58 ‘57 ٹی ڈی اے تک 10.92 کلو میٹر سڑک کے ترمیمی بجٹ کی منظور ی دی گئی ۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارثی نے میانوالی پیکج کے تحت خان پور چوک سے ڈھوک ایوب یونین کونسل نمل میں 11.64کلو میٹر سڑک او رپل ‘ روکھڑی موڑ مین کالج باغ روڈ سے روکھڑی شہر 3.25 کلو میٹر سڑک ‘ موچھ پل سے بوائزہائی سکول موچھ تک 2.13 کلومیٹر سڑک اور کوٹ چاندانہ سے تولہ مانگی براستہ افغان کیمپ تک آٹھ کلو میٹر زیر تعمیر سڑک کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔ کمشنر نے تعمیراتی محکموں کو تمام سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے او رکوالٹی پر کوئی کمپرومائیز نہ کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow