ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے دریاؤں کے پشتے مضبوط کئے جائیں کمشنر کی ڈپٹی کمشنرز کو ھدایت

چاروں اضلاع کو ممکنہ سیلاب سے بچائو ‘ تمام دریائوں کے پشتے ‘ حفاظتی بند مضبوط کئے جائیں ۔ کمشنر کی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت
سول ڈیفنس ‘ریسکیو کو کشتیوں سمیت دیگر ریسکیو سامان کو تیار رکھنے ‘ریسکیویئر کی مشقوں کو جاری رکھاجائے ۔کمشنر کی سیلابی صورتحال کے جائزہ اجلاس میں ہدایت

سرگودہا : ۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کو پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اضلاع سے گزرنے والے دریا¶ں کے پشتوں اور حفاظتی بندوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں سیلاب کی صورتحال کے جائزہ اجلا س سے خطاب کر رہیں تھیں۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ‘ مسرت جبین ‘ عمر شیر چٹھہ ‘ سید موسیٰ ‘ ایس ای لوئر جہلم کینال چوہدری اعجاز ‘ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی کے علاوہ صحت ‘ تعلیم ‘ ریسکیو 1122او رسول ڈیفنس کے افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر نے دریائی پشتوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام جاری کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ممکنہ سیلاب کی صورتحال میں ریلیف پیکج کو عملی شکل دینے ‘ متاثرہ آبادیوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے او ران کے جانوروں کی حفاظت کیلئے ٹھوس پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سول ڈیفنس او رریسکیو کو کشتیوں سمیت دیگر ریسکیو سامان کو تیار رکھنے او رریسکیویئر کی مشقوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلا س کو ایس ای لوئر جیلم کینال چوہدری اعجاز نے مفصل بریفنگ میں بتایاکہ رواں سیزن میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیاہے ۔ ڈویژن بھر میں گرزنے والے دریا¶ں کے حساس مقامات کا تعین کرکے ‘ چھوٹی ‘ درمیانی او رلمبی مدت کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں68ریلیف فلڈ کیمپس تجویز کئے گئے ریجن سے گزرنے والے دریائے سندھ ‘ جہلم اور چناب کا سٹرکچر مضبوط ومحفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار ضلعی انتظامیہ سے مل کر تمام تر حفاظتی اقدامات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے او رتمام اداروں او رافراد کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ فلڈ ریلیف کمیٹیاں بھی بنائی جارہی ہیں ۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اقدامات بارے آگاہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow