ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کادورہ

ڈپٹی کمشنر کاسبزی منڈی کادورہ ۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا
سبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھی جائے ۔ ڈی سی کی ہدایت

سرگودہا : ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سبزی وفروٹ منڈی کے دورہ کر کے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا اس ضمن میں انہوں نے صبح مرکزی سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا او رشیڈز میں جا کر آلو ‘ پیاز سمیت مختلف پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی او ران کے معیار کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بولیوں کا تمام عمل ہر لحاظ سے شفاف ہونا چاہےے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیلامی کے عمل کے موقع پر انسداد کورونا اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کسی چیز میں بے جا اضافہ برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ سبزی منڈیوں کے مسلسل دوروں کا مقصد قیمتوں کو استحکام میں رکھ کر ماہ صیام میں صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے سبزی وفروٹ منڈی میں صفائی امور کو مزید بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow