عید تک 80 فی صد گندم کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے کمشنر سرگودہا کی تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ھدایت

عید تک 80فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کیاجائے:کمشنر کی تمام اے سیز کو وارننگ
نمبرداروں کو اپنے مواضعات میں گندم نکالنے کی ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کر کے انہیں فارغ کر دیا جائے ۔
تمام اے سیز گھر گھر جا کر گندم تلاش کرکے خریداری مراکز پہنچائیں ‘ گندم سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر فرح مسعود

سرگودہا : کمشنرسرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے گندم خریداری مہم میں سست کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ کمشنروں کوتنبیہ کی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر خریداری ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے‘ ٹارگٹ حاصل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ریونیو افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ پورے صوبے میں گندم خریداری مہم میں سرگودہا ڈویژن آخری نمبروںمیں شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر ز اپنے ماتحت ریونیو افسران کا تعین کر کے ا ن کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ایسے نمبر دار جو اپنے مواضعات میں گندم نکالنے میں ناکام رہے ہیں انہیں شوکاز کے بعد فارغ کیا جائے۔ڈویژن بھر میں کل کاشت کا پانچواں حصہ گندم حکومت نے خرید نا ہے اور اس میں ناکامی پر ہر وہ شخص ذمہ دار ہو گا جس کو اس مہم میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں گندم خریداری مہم کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی کے علاوہ وڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنر زعبداللہ نیئر شیخ،مسرت جبیں،سید موسی ،عمرشیر چٹھہ ،ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو نے شرکت کی۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں عید تک 80سے 90فیصد تک گندم خریداری کا مقرر کر دہ ہدف حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے افسران اپنے ماتحت ریونیو افسران پر زیادہ انحصار کرتے ہیںاور ریونیو اہلکار اپنے ذاتی مفاد کیلئے افسر کو غلط گائیڈ کرتے ہیں۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنروں کو موضع لیول اور گھر گھر جا کر گندم تلاش کر کے خریداری مراکز پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈویژن سے گندم دوسرے صوبوں میں سمگل ہو رہی ہے یا عام مارکیٹوں اور گھروں میں سٹاک ہو رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایسے اقدامات کو روکنے کیلئے آخری حد تک جائیں۔کمشنرنے چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آرز سے ماتحت اسسٹنٹ کمشنروں سے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی تحریری طور پر ضمانت لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوںنے کہاکہ ریونیو افسران کو اب عملی کارکردگی دکھانا ہو گا۔ بصورت دیگر وہ اپنے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کیلئے تیا ررہےں۔ یو این این کے مطابق قبل ازیں سرگودہا ضلع کے اسسٹنٹ کمشنروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے گندم خریداری مہم میں اسسٹنٹ کمشنرز سلانوالی ‘ سرگودہا اور ساہیوال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید نکھار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یو این این کے مطابق بعد ازاں اجلاس میں ڈویژن میںٹڈی دل کے خاتمہ بارے آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو کرونا کے مریضوں کیلئے گھروں میں قرنطینہ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں حکومت کی جانب سے مقررکردہ اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے 3دن مکمل لاک ڈاﺅن کے فیصلہ پر بھی سختی سے عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی۔ کمشنرنے ٹائیگر فورس کو قابل عمل ذمہ داریاں سوپنے کی ضرورت پرزور دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow