یاسر ھمایوں کی جانب سے وزیراعلی کیلئے انٹرمیڈیٹ بورڈز کی جانب سے کورونا ریلیف کیلئے 45 لاکھ کا چیک پیش کیا گیا


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی ملاقات: صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا۔
یہ چیک پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے افسروں اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے تعلیمی بورڈز کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں رقم عطیہ کرنے پر افسروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔

“پاکستانی عوام نے ہمیشہ مصیبت کے وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے – دوسرو ں کے لئے جذبہ خیر پاکستانی قوم کو دیگر اقوام سے ممتاز کرتا ہے – چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں – ” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow