کنہٹی باغ پر پھلوں کی نیلامی منسوخ کردی گئی اے سی نوشہرہ

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال) بلدیہ آفس نوشہرہ میں کنہٹی باغ کے پھلوں کی نیلامی کے سلسلہ میں ٹھیکے داروں نے بولی میں حصہ لیا بولی کا یہ عمل اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران نصیر،چیف آفیسر اشرف گوندل۔سب انجینئر ملک محمد بشیر اور سب انجینئر محمد رفیع اور بولی میں حصہ لینے والے ٹھیکیداروں کی موجودگی میں ہوا کنہٹی باغ میں لوکاٹ۔امرود ،سیب ،مالٹا لیٹولنشیا،ناشپاتی چائنہ، آم انگور ، انار آلو بخارا اور خوبانی کے پھلوں کی نیلامی ہر سال مئی کے مہینے میں ہوتی ہے وہاں پر 10ایکڑ کا سیراب رقبہ ہے باقی باران رقبہ ہے۔ ٹھیکیداروں کی جانب سے کم بولی دینے پر اسسٹنٹ کمشنر نے بولی منسوخ کر دی بتایا کہ گورنمنٹ کی طرف سے مطلوبہ رقم پر ٹھیکیداروں کی طرف سے بولی نہ دینے پر منسوخ کردیا گیا ہے آئندہ تاریخ کادوبارہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow