نئے بلدیاتی الیکشن تک اختیارات پرانے منتخب نمائندوں کو واپس کئے جائیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )بلدیاتی نمائندوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ تک سابقہ بلدیاتی نظام بحال کیا جائے،ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرپرسن ضلع کونسل سرگودھا سیدہ گلشن شیرازی نے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف پنجاب میں مسلم لیگ نواز کے ضلع کونسل میں چیئرمینوں، وائس چیرمین اور میونسپل کارپوریشن میئرز، ڈپٹی میئر اور منتخب نمائندوں کے باعث بلدیاتی نظام پر شب خون مارا گیا ہے، سیدہ گلشن شیرازی نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی نظام میں عوام رل کر رہ گئے ہیں صفائی، سیوریج، پینے کا صاف پانی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کے مسائل جنم لے رہے ہیں،وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ فوری طور سابقہ بلدیاتی نظام بحال کیا جائے اور عوام کے ذریعے سے منتخب ہونیوالے ممبران جن کو عوام نے 5 سال کیلئے چنا تھا اور انہیں 1سال میں ہی ختم کردی گیا ہے وہ قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow