محکمانہ پرموشن کا عمل تیز کیا جائے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری ،میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کافیصلہ ، رواں برس گزشتہ تین ماہ کے دوران سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1757 افسران و اہلکاروں کو ریکارڈ ترقیاں دی گئی۔ سرگودھا کے 48 سب انسپکٹرز کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے، لاہورُ88انسپکٹرز کو ڈی ایس پی 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز جبکہ86ٹریفک وارڈنز کو سینئرٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا۔اس طرح ریجنز اور اضلاع میں ترقی پانے والوں میں 348سب انسپکٹرز اور764اے ایس آئی شامل ہیں۔جبکہ لاہور پولیس کے 648سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں شیخورہ کے 41،گوجرانوالہ کے81اور راولپنڈی ریجن کے26 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز شامل ہے ، فیصل آباد کے87، سرگودھا کے48،ملتان کے57، ساہیوال کے 93، بہاولپور کے 25جبکہ ڈی جی خان ریجن کے37سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیزکو ترقی دی گئی۔مختلف ریجنز اور اضلاع میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر 348کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے افسران واہلکاروں کو زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت اور محکمانہ ترقی سے رینک میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پرمزید افسران و اہلکاروں کوترقی دینے کیلئے پروموشن اجلاس جاری رکھنے کا حکم جاری کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow