بھلوال اسپیشل اکنامک زون پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) ضلع سرگودھا کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے بھلوال سپیشل اکنامک زون پر باضابطہ طور پر کام آغاز کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے، ذرائع کے مطابق سپیشل اکنامک زون پاکستا ن کے خصوصی بورڈکی جانب سے اسے بھلوال سپیشل اکنامک زون پنجاب کا نام دیا گیا ہے اور اس میں تعمیراتی سٹرکچر کے آغاز،سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم امور کی انجام دہی کیلئے چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،جس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا، سپیشل اکنامک زون اتھارٹی،بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد اورپی آئی ای ڈی ایم سی کے نمائندگان، ڈائریکٹر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ لاہور ممبران ہونگے، کمیٹی کو سرمایہ کاروں سے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق معاہدہ جات کا بھی اختیار ہو گا،منیجر انڈسٹریل اینڈ سپیشل اکنامک زون لیفٹنٹ کرنل (ر) شکیل احمد شاہ کی جانب سے کمیٹی کی ذمہ داریاں اورٹی او آرز جاری کرتے ہوئے فوری طور پر عملدرآمد شروع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھلوال سپیشل اکنامک زون سی پیک کا پنجاب میں مرکز اور سرگودھا کی ترقی میں ایک نیا سنگ میل اور سنہری باب ثابت ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow