کورونا کا بہانہ بنا کر شوگر ملوں نے ادائیگیاں روک لیں کسان پریشانی سے دوچار

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )شوگر ملوں نے لاک ڈاؤن کا بہانہ بنا کر ادائیگیاں روک لیں، جس کے باعث درجنوں کاشتکار خوار ہو کر رہ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق حالیہ کریشنگ سیزن میں ملوں کو گنا فروخت کرنیوالے بیشتر کاشتکاروں کو تاحال ادائیگیاں نہیں ہو سکیں، جنہوں نے ملوں کے چکر لگا نے کے بعد نا امید ہو کر حکومت سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اضلاع کی انتظامیہ امسال بھی بروقت ادائیگیاں ممکن نہیں بنا سکیں، اورکورونا وائرس و لاک ڈاؤن کی مصروفیات کو جواز بنا کر ملوں کی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،شوگر ملوں نے بھی لاک ڈاؤن کا بہانا بنا کر ادائیگیاں روک رکھی ہیں جس کے باعث انہیں سخت مالی مشکلات ہیں،نئی فصل کی بوائی بھی ممکن ہیں ہو سکی، متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow