بورڈز نے امتحانات تو منسوخ کر دیئے مگر طلباء کو فیس واپس نہیں ملے گی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )طلبا کیلئے بری خبر، سرگودھا سمت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے داخلہ فیسیں واپس نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ امتحانات منسوخ کر دیئے گئے لیکن کسی طالبعلم کو جمع کرائی گئی امتحانی فیس واپس نہیں ہوگی، پنجاب کا کوئی بھی بورڈ داخلہ فیس واپس نہیں کرے گا، نہم، دہم گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کے لیے جمع کرائی گئی داخلہ فیس واپس نہیں ہوگی، دسویں جماعت کے امتحانات لے لیے گئے ہیں لیکن پریکٹیکل نہیں ہوئے، نویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کردیا گیا، امتحانات کے لیے 41 لاکھ بچوں نے داخلہ جمع کرایا، صوبے کے نو تعلیمی بورڈز کو کروڑوں روپے داخلہ فیس وصول ہوئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار کرلی گئی ہیں، جن کے مطابق سپلیمنٹری، کمپوزٹ، رپیٹ اور امپروو کرنے والے طلبا کی 11 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، جن کی تعداد کل طلبا کا 7 فیصد ہیں، لیکن اگر طلبا اگلےسال اپنی مرضی سے امتحان دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow