وزیراعظم احساس پروگرام کے 60 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر لی گئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)وزیر اعظم پاکستان احساس پروگرام کے تحت ابتک 60ہزار سے زائد افراد کے آنگوٹھوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔جس کے بعد بے شمار افراد احساس سنٹروں سے 12ہزار روپے فی کس وصول بھی کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر نا د ر ا نو ید جا ن شہزاد نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتا یا کہ سرگودھا خو شاب میانوالی بھکر فیصل آباد چینوٹ اور حافظ آباد کے اضلا ع میں 8 دنوں کے دوران 60ہزار سے زائد افراد کے انگوٹھوں کی تصدیق کی جا چکی ہے اور یہ لو گ احساس پروگرام کے تحت استفادہ کر چکے ہیں سرگودھا ریجن میں 69 سنٹر ز اور 20 موبائل گاڑیوں کے ذریعے نادرا کے اہلکار تصدیق کا عمل جا ر ی رکھے ہو ئے ہیں نا د ر ا کے دفاتر پر بے پنا ہ رش کے باعث ہر قسم کی سہولت فراہم کی گئی ہے جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا ہے جب کہ عملے کے لئے ما سک اور سینٹی ٹائز کی شرط کو ضرور ی قر ار دیا گیا ہے انہو ں نے بتا یا کہ نا درا دفاتر کے اوقات کار بھی بڑ ھا دیئے گئے ہیں اور زیا د ہ سے زیا دہ کو شش کی جا رہی ہے کہ عید الفطر سے قبل لو گو ں کی زیا دہ سے زیادہ تعداد احساس پروگرام سے استفادہ کر ے انہو ں نے کہا کہ احسا س پروگرام کے تحت ہر صورت میں لو گو ں کو رقم ملے گی شہری صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور احتیا طی تدابیر کو ملحو ظ خاطر رکھیں انہو ں نے کہا کہ نا درا کے تما م دفاتر کے عملے کو سختی سے ہدایات جا ری کی گئی ہیں کی کرونا ایس او پیز پر نہ صر ف خو د عمل درآمد کریں بلکہ لوگوں کو بھی اس کا پا بند بنائیں۔انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں بھی نادرا کی موبائل گاڑیاں عوام کی سہولت کے لئے کو شاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow