فنڈز کی عدم دستیابی ضلعی حکومت سرگودہا نے فوری سات کڑوڑ روپے مانگ لئے

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے) ضلع میں کورونا سے نمٹنے کےلئے حکومتی فنڈز ناکافی، انتظامیہ نے ساڑھے 7کروڑ روپے ہنگامی بنیادوں پر جاری کرنے کےلئے حکومت سے رجوع کر لیا، ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور ٹی بی ہسپتال میں قائم کورونا کے آئسولیشن وارڈکےلئے حکومت نے دو کروڑ روپے جاری کئے تھے ، جس پر مختلف اقدامات اٹھانے کے بعد فنڈز ختم ہو گئے ،جبکہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ،حفاظتی اشیاءو مطلوبہ ادویات کی کمی کے پیش نظر مزید فنڈز درکار ہیں، جس پر ٹیچنگ ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ نے مشاورت کے بعد حکومت پنجاب کو مزید ساڑھے 7کروڑ روپے کے فنڈ ز جاری کرنے کی ڈیمانڈ بھجوا دی ہے اور مسائل بڑھنے کے تناظر میں فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow