جیلوں میں 20 بیڈ کے ہسپتال بنانے کا اعلان

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)قیدیو ں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر حکومت نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کی جیلوں میں ہنگامی طور پر 20,20بیڈز کے کورونا ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں قیدیوں میں کورونا وائرس مثبت آنے پر حکومت نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کی جیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر بیس بیس بیڈز کے کورونا ہسپتال قائم کرنے کےلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، اضلاع کی سول ایڈمنسٹریشن، پولیس ،محکمہ صحت اور جیلوں کی انتظامیہ کو مشترکہ طور پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر فوری عملدرآمد کر کے رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow