اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنے والے خود اجلاس سے غیر حاضر ہیں شفقت محمود

قومی اسمبلی کے اجلاس کا مطالبہ کرنیوالے آج ایوان میں موجود نہیں ، کورونا کے بجائے ہم آپس میں دست وگریبان ہیں: وزیر تعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آج اس ایوان میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کا مطالبہ کرنے والے خود ہی موجود نہیں ہیں۔اپوزیشن کی طرف سے جو تقاریر ہوئی ہیں اس میں کوئی تجاویز نہیں دیں گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسد قیصر صحت یاب ہوگئے ہیں، انشااللہ جلد وہ ہمارے درمیان ہونگے۔ یو این این کے مطابق اس موقع پر سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمیں بھاشن دیتے تھے کہ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے،انہوں نے دیہاڑی دار طبقے کا خیال نہیں کیا۔ذرائع آمدن ختم ہونے کے بعد پنڈی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔ یو این این کے مطابق وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے ۔لیکن کیا اس کا ذکر بھی نہ چھیڑا جائے۔سندھ نے جو آرڈیننس بھیجا اس میں بجلی اور گیس صوبائی معاملہ نہیں تھا لیکن اس کو شامل کیا گیا۔ایک طرف اٹھارہویں ترمیم کا واویلا تو دوسری جانب اٹھارویں ترمیم کے خلاف اقدامات کئے گئے۔ یو این این کے مطابق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا مطالبہ کرنے والے آج اس ایوان میں موجود نہیں ہیں۔اپوزیشن کی طرف سے جو تقاریر ہوئی ہیں اس میں کوئی تجاویز نہیں دیں گئی۔تقاریر میں کورونا کو ہدف بنانے کے بجائے حکومت کو ہدف بنایا گیا۔ ہم کورونا کے خلاف لڑنے کی بجائے آپس میں لڑتے نظر آئے۔ یو این این کے مطابق وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کورونا کا اتنا پھیلاؤ نہیں جتنا دنیا کے باقی ممالک میں ہے۔ہم نے تعلیمی ادارے ،شادی ہال ٹرانسپورٹ بند کردیئے۔ہمارے پاس یہ آپشن تھا کہ اگر لوگوں کے روزگار کیلئے کچھ نہ کیا تو حالات خراب ہونگے۔دنیا میں لوگ بے روزگاری کے باعث سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow