کونسا کورونا کیسا کورونا کہاں ہے کورونا مردو خواتین بے خوف بازاروں میں امنڈ آئے

لاک ڈاﺅن نرم ہوتے ہی بازاروں میں رش,احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑادیں

لاک ڈاﺅن نرم ہوتے ہی بازاروں میں رش لگ گیا ، شہریوں نے کورونا سے بچنے کیلئے طے شدہ احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑادیں ، دکاندار بھی ایس اوپیز پر عمل کرانے میں ناکام ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاﺅن میں نرمی اور عید قریب آتے ہی شہری کورونا کو بھول گئے ، یو این این کے مطابق کراچی، لاہور، ، کوئٹہ اور پشاور سمیت بڑے اورچھوٹے بازاروں میں خریداروں کا ہجوم نظر آنے لگا ، سڑکوں پر بھی گاڑیوں کاسیلاب امڈ آیا۔ یو این این کے مطابق دکاندار ہو یا خریدار ،سب نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں ۔ اکثر مقامات اور بڑی بڑی دکانوں پر خریداری کے لیے عوام کی قطاریں نظر آئیں ۔ مارکیٹوں میں رش کی وجہ سے چاند رات کاسماں پیدا ہوگیا، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد ماسک کے بغیر بازاروں میں گھومتی نظر آئی ۔ دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ حکومت کے طے کردہ ضابطہ کار کی بھی پابندی نہیں کی گئی۔ماسک پہننے والوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہوگئی ، کسی دکان پر سرکاری حکم کے مطابق سینٹائزر رکھے گئے نہ ہی طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمدنظرآیا۔ یو این این کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ کسٹمرز سے خفاظتی اقدامات پر عمل درامد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں تاہم مخصوص اوقات میں مارکیٹیں کھلنے سے شہریوں کا رش زیادہ ہے ۔ بڑے شہروں میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow