شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرتے رہیں شہزاد اکبر

یہ شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا مناسب وقت ہے, شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے ایک بار پھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے دس سوالوں کے جوابات مانگ لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبرنے کہا کہ خادم اعلیٰ نے دس سال میں جو کیا اس کی تیسری قسط آج پیش کررہا ہے،یہ شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا مناسب وقت ہے۔ یو این این کے مطابق شہزاد اکبر نے بتایا کہ دس سالوں میں شریف خاندان کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، اثاثوں میں اضافہ ٹی ٹیز کے ذریعے کیا گیا،جو شواہد ہیں شہباز شریف کا ان سے بچنا آسان نہیں، شہباز شریف چاہے تو میں نہ مانو کی رٹ لگا لیں لیکن حقیقت بدل نہیں سکتی۔معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف چاہیں تو میرے الزامات پر عدالت جاسکتے ہیں، شریف فیملی کے اٹھارہ سے ستر ہزار روپے تک تنخواہ والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں ،جو غریب لوگ کبھی کراچی نہیں گئے ان کے نام پر اربوں روپے کی رقوم بھیجی گئیں ،درجنوں کمپنیاں بچوں کے ملازمین کے نام پر بنائی گئیں۔ یو این این کے مطابق شہزاد اکبر نے بتایا کہ نثار گل اور علی احمد ان کی کالے دھن کی کمپنیوں کو چلاتے تھے،کالے دھن کو ہنڈی سے باہر بجھوا کر ٹی ٹیز سے واپس منگوایا جاتاتھا جبکہ شریف فیڈ ملز کے ملازم کے نام پر بھی کمپنی بنائی گئی،اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے مقصود نامی ملازم سمیت کئی ملازم کو بیرون ملک بھیج کر فرار کرایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow