پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ءکے لیے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ءکے لیے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں نسیم شاہ اور افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تاہم تینوں کھلاڑی بدستور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یو این این کے مطابق فہرست میں شامل امام الحق، سرفراز احمداور یاسر شاہ کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا شماران4 کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں نئے کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر نے گذشتہ سیزن کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یو این این کے مطابق گذشتہ سیزن میں 18 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عابد علی (تین ٹیسٹ میچوں میں 174 رنز اور ایک ون ڈے میچ میں 74رنز )، محمد رضوان (گذشتہ پا نچ ٹیسٹ میچوں میں 212 رنز اور وکٹوں کے پیچھے16شکار، گذشتہ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 50 رنز اوروکٹوں کے پیچھے 2 شکار) اور شان مسعود (گذشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں میں 396 رنز)کو بی کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔ یو این این کے مطابق ا س کے علاوہ پی سی بی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی ایمرجنگ پلیئر کیٹیگری تشکیل دی ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر باصلاحیت نوجوان بلے باز حیدر علی اور نوجوان فاسٹ باولرز محمد حسنین اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ، ڈومیسٹک سیزن 2019-20 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے یا بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پر دستک دینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پی سی بی ان کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں آمدن کو بڑھانے پر غور کررہا ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow