سرکاری باردانہ لیکر گندم نہ دینے والے کسانوں کے خلاف کاروائی کی جائے وقاص محمود سیکرٹری خوراک

سرکاری باردانہ لیکر گندم نہ لانے والے کاشتکاروں کیخلاف سخت کارروائی ، باردانہ میں عام مارکیٹ ،گھروں ،ڈیروں پر پائی گئی گندم ضبط کرنے کا فیصلہ ، خریداری مراکز 24گھنٹے کھلے رکھنے ،مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
عید کی چھٹیوں میں گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے تماک چیک پوسٹوں پر رینجر ز میں تعینات کی جائے ۔سیکریٹری خوراک وقاص محمود

سرگودہا : سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص محمود نے کہا ہے کہ باردانہ لے کر گندم نہ لانے والے کاشتکاروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔سرکاری باردانہ میں عام مارکیٹ ،گھروں یا ڈیروں پر گندم پائی گئی تو ضبط کر لی جائے گی۔ حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے سرکاری باردانہ کے علاوہ ذاتی باردانہ بھی بھی گندم خریداری مرکز لانے پر سہولیات کا اعلان کیا ہے ۔ ڈویژن بھر کی تمام فلور ملز کے کوٹہ کے لائسنس تاحکم ثانی معطل کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے اپنا مقرر کردہ 50ہزار میٹرک ٹن ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے۔ اگر کوئی ادارہ یا شخص سیڈ کے نام پر گندم اٹھائے تو اس کے خلاف ریفرنس تیار کر کے بھجوایا جائے ۔ یو این این کے مطابق یہ ہدایات انہوںنے کمشنر دفتر میں گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری ریگولیشن ونگ احمد علی کمبوہ ،کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود ،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو بھی شریک تھے۔ یسیکریٹری خوراک وقاص محمود نے ڈویژن بھر میں عید تک ٹارگٹ کو 80سے 85فیصد حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کرنےکی ضرورت پرزور دیا۔انہوںنے خریداری مراکز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے اور مزدوروں کی تعداد کو بڑھانے کی ہدایت کی۔ یو این این کے مطابق انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں میں گندم کی سمگلنگ کے خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام چیک پوسٹوں پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رینجر ز کو بھی تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے محکمہ ریونیو اور خواراک کو عید کے دوسرے روز سے دوبارہ سے خریداری مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاراستعمال شدہ باردانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جس سے انہیں فی بوری تیس روپے تک کی بچت ہو گی۔ یو این این کے مطابق سیکریٹری خوراک نے تمام ڈیرہ جات ،گاﺅں اور گھر گھر جا کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوںنے ریونیو و خوراک کے اہلکاروں پر زور دیا کہ ایک ایک بوری گندم کو سنٹر پر لانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں ۔انہوںنے کہاکہ نمبر داروں ،پٹواریوں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں اب تک 71فیصد باردانہ کاشتکاروں میں تقسیم کر کے 38فیصد خریداری کا ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow