اسٹیٹ بینک جمعہ کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا شرح سود مزید کم ہونے کا امکان

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعہ کو کریگا، شرح سود میں مزید کمی متوقع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعہ 15 مئی 2020 کو کرے گاجس میں شرح سود (پالیسی ریٹ) میں مزید کمی متوقع ہے۔ یو این این کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس جمعہ کو ہوگا جس میں معاشی حالات کے تناظر میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کمیٹی نے پالیسی ریٹ 9 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ یو این این کے مطابق مرکزی بینک نے یہ فیصلہ اقتصادی سست روی اور معاشی شرح نمو کوکورونا وئرس کی وبا کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیا ہے۔ ایم سی پی نے 17 مارچ کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں 75 بیسس پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے 12.50 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ایک ہفتہ کے بعد 24 مارچ 2020 کو ایم پی سی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا تا کہ کورونا وائرس کی وبا کے اقتصادی اثرات کا ازسر نو جائزہ لیا جا سکے۔ یو این این کے مطابق اجلاس میں شرح سود میں مزید 1.50 فیصد کی کمی کا فیصلہ کیا گی جس کے بعد شرح سود 11 فیصد تک کم ہو گئی۔ مزید برآں 16 اپریل 2020 کو ایم پی سی کے اجلاس میں بیسس پوائنٹس میں مزید 200 کی کمی کی گئی جس سے شرح سود 9 فیصد تک کم ہو گئی۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں 425 بی پی ایس کی کمی کی ہے جس کے نتیجہ میں دو ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران شرح سود13.25 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد کی سطح پر آ چکی ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow