میانوالی میں دو افراد قتل

 

سرگودھا ریجن کے دو مختلف علاقوں میں 12 سالہ چرواہے کو گلے میں پھندا ڈال جبکہ لڑکی کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔متعلقہ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ محلہ یارو خیل میانوالی میں خوبرو دوشیزہ جویریہ بی بی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا.تھانہ سٹی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ریجن کے علاقہ عیسی خیل کے موضع کنڈل 12 سالہ بچہ ابراہیم ولد کرم حسین صبح سویرے کنڈل پہاڑ پر بکریاں چرانے گیا جس کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔مقتول بچے کی نعش نالہ کے قریب سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے ان وقعات کا نوٹس لیتے ہوئے الگ الگ انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو ٹریس کر کے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔اور واقعات کی مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow