میانوالی پولیس نے دو کڑوڑ سونے کی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرلئے

سرگودھا صرافہ بازار کے تاجر سے دو کروڑ سے زاہد مالیت کا سونازیورات اور نقدی چھین لینے والے ڈکیت گینگ کو ریجن میں واں بھچراں پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ سونا نقدی،واردات میں استعمال ہونے والی کرایہ کی کار اور اسلحہ برآمد کر کے مرکزی کردار اور سہولت کاروں کو ٹریس کر لیا جن میں ایک سہولت کار کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا کا تاجر زیورات کا بیوپاری نصیر احمد ملازم سجاد حسین اور ڈرائیور زاہد حسین کے ہمراہ دوران قبل حسب معمول میانوالی مال دے کر بدلے میں سونا اور رقم لئے سرگودھا واپس آرہے تھے کہ راستہ میں واں بھچراں کے قریب تین کار سوار مسلح ڈاکووں نے کار آگے لگا کر گن پوائنٹ پر سرگودھا کے بیوپاری کی کار روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونااور نقدی چھین کر ڈکیت فرار ہوگئے۔جس پر تھانہ واں بھچراں نے مقدمہ درج کر لیا اور ڈی پی او میانوالی نے خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر واردات کو ٹریس کر کے ڈاکووں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔جس پر خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو ماہ بعد اس بڑی ڈکیتی کو ٹریس کرکے عامری بندیال گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جن کے بارے معلوم ہوا کہ وقوعہ کے روزتینوں نے مسلح ہو کر سرگودھا لے تاجر کی کار کو روک کر سائیڈ کا شیشہ توڑا اور تاجر،اس کے ملازم اور ڈرائیور کو اتار کر گاڑی کی پچھلی سیٹ میں بیٹھا کر نٹالانوالا روڈ پر جاکران سے پونے دو کروڑ کا 2122 گرام سونا، موبائل فون اور40000روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے تھے۔اس ڈکیتی میں ملوث عامری بندیال ڈکیت گینگ کے ذکا اللہ ولد عبدالغفور قوم مسلم شیخ سکنہ دادو والا بھکر،عامر ولد محمد یعقوب قوم اعوان سکنہ بندیال ضلع خوشاب اور عمر حیات ولد غلام عباس قوم رکھیا سکنہ جمپ والی پلی ضلع بھکر،اللہ دین ولد عبدالرحیم قوم مسلم شیخ سکنہ لچھمن والا بھکر،عقیل عباس ولد مرید عباس قوم زرگر سکنہ محلہ نورپورہ میانوالی کو گرفتار کر لیا جن میں عقیل عباس جو کہ صرافہ مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔جس نے واردات میں مین کردار،جبکہ ملزمان اللہ دین ولد عبدالرحیم قوم مسلم شیخ سکنہ لچھن والاکلور کوٹ اور محمد خان و لد عطاء محمد کندی سکنہ مظفرپور سہولت کار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جن میں ایک ملزم کی گرفتاری بقایا ہے۔ یو این این زرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ زیورات سونا اور رقم برآمد کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف،44 بور رائفل کلاشنکوف نما،2 پسٹل 30 بور،بندوق 12 بور رپیٹر اور استعمال ہونے والی کار نمبریFZ/539 برنگ سفید برآمد کر لی ملزمان نے کار پر جعلی نمبر پلیٹICT/554 لگاکر واردات ڈکیتی کی مذکورہ کار ملزم عامر ولد یعقوب کا حقیقی بھتیجا اظہر حیات ولد خضرحیات نے کامرہ ضلع اٹک سے رینٹ پر لا کرملزمان کو دی تھی۔اس واردات میں ملزمان کی گرفتاری سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم پیشہ لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور محنت کر کے حلال روزی کمائیں۔ اگر وہ جرم کریں گے تو ان کا انجام برا ہو گا اور وہ اپنی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد جتنے بھی ہوشیار بننے کی کوشش کریں گے وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور اس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نے ثابت کیاکہ پولیس کی نظر سے ایسے لوگ چھپ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ تاجروں، میڈیا کے نمائندوں اور شریف شہریوں کا فرض ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow