سرگودہا تھانہ ترکھانوالہ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

سرگودھا کے تھانہ ترکھانوالہ کے مقدمہ قتل و اقدام کے مجرم اشتہاری کی ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ میں اے ایس آئی کی شہادت پر پولیس مقابلہ کا مقدمہ دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کر کے تمام تھانوں کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق تحصیل سائیوال کے موضع ککڑانی کا اظہر بلوچ گزشتہ سال تھانہ ترکھانوالہ کے مقدمہ قتل و اقدام قتل میں عدم گرفتاری پر اشتہاری تھا جس کی علاقہ میں موجودگی اور ساتھیوں کے ہمراہ پٹری نہر ککڑانی مائز سے ساتھیوں کے ہمراہ گزرنے کی اطلاع پر پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ دو موٹرسائیکلوں پر سواروں مسلح افراد نے رکنے کے اشارہ پر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی ملک ممتاز حسین نتھوکہ گولیاں لگنے کے باعث جام شہادت نوش کر گیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق عرفان گوندل کی مدعیت میں پولیس مقابلہ کا مقدمہ زیر دفعہ 302/324/353/148/149/7ATA ملزمان صفدر،محمد ثقلین، مظہر حسین اور تین نامعلوم کے خلاف درج کر لیا۔ ملزمان میں اشتہاری مجرم اظہر حسین کا بھائی مظہر حسین اور بھتیجا محمد ثقلین بھی شامل ہیں۔ڈی پی او فیصل گلزار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے تمام تھانوں کو ٹاسک دے دیا اور انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر تفتیش کی نگرانی خود کر رہے ہیں شہادت اے ایس آئی کو پولیس لائن نماز جنازہ کے بعد آبائی گاوں حویلی نتھوکہ پولیس اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا پولیس دستے نے شہید کو سلامی دی اور پولیس حکام نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow