تھانہ ساجد شہید کی کاروائی ڈیڑھ کلو چرس برآمد

سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی منشیات فروش کی خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.100کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر محمد شفیع پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بلاک اے سیٹلائٹ ٹاؤن ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شمشاد ولد عبدالرزاق سکنہ چک نمبر43شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.100کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow