فیصل آباد سرگودہا روڈ ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کچلا گیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کے ٹائروں تلے کچلے جانے سے جسم کے مختلف اعضا کٹ گئے اور جسم کا بیشتر حصہ قیمہ بن گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پر پل 111 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے نواحی چک 42 جنوبی کے موٹرسائیکل سوار محمد زاہد عرف بگا کو کچل دیا۔ جس کے نتیجہ میں متوفی نوجوان کا جسم ٹرک کے ٹائروں تلے ا? کر کچلا گیا اور اس کے جسم کے اعضا کٹ گئے۔ حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لے کر تفتیش شروع ہو گئی۔سرگودھا کے اسلام پورہ پل کے قریب بھی 2 ٹرکوں میں تصادم کے باعث دو افراد شدید زخمی ہوگیا۔جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے حادثہ کے دونوں واقعات میں مصروف تفتیش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow