ڈی سی سرگودھا نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دوکانوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا میں لاک ڈاون میں نرمی میں بازاروں، مارکیٹوں سمیت کاروباری ادارے کےکھولنے سے تاجروں اور شہریوں کی جانب سے ماسک،سینیٹائزر،کے استعمال،سماجی فاصلہ سمیت احتیتاطی تدابیر کو فراموش کئے جانے کی اطلاعات پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے مانٹرننگ اور کاروائی کا حکم دے دیا جس پر انتظامیہ کی مانٹرننگ ٹیم نے زبردست رش رکھنے اور احتیتاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانوں کو سیل کیا تو دوسروں نے شٹر ڈاون کر کے کاروبار میں مصروف رہے جبکہ کاروبار میں سیل دوکان پر بھی عقب سے رش کے ساتھ کام کرتے رہے جن کو بعدازاں جرمانہ پر کھول دیا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر میں لاک ڈاون میں نرمی پر بازار،مارکیٹیں اور کاروباری پلازے کھلنے پر ماسک ،سینیٹائزر،کے استعمال اور دفعہ 144 کی خلاف کے ساتھ کاروباری جاری رہا اور شہر میں رش کے باعث ہر طرف ٹریفک جام، دھکم پیل،خریداروں کا رش،دوکانوں پر ہجوم،خواتین کی یلغار اور اندرون شہر بازاروں میں تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رحجان سے پیدل چلنا مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔جبکہ پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک پولیس کے ٹریفک کنٹرول کے لئے بازاروں میں رکشوں کے داخلہ پر پابندی اور ٹریفک کو ون وے کرنے اور چوکوں بیرئیر لگانے،تاریں بچھانےکے باوجود ٹریفک کی قطاریں معمول بننے لگئیں۔اب تین یوم جمعہ ،ہفتہ ،اتوار کو مکمل لاک ڈاون کے باعث دوکانیں بند رہیں گئیں۔جبکہ چوری چھپے کاروبار کرنے والوں نے تیاری کے ساتھ ملازمین کو پابند کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow