مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی انتظامیہ کے پانچ افراد اعتکاف بیٹھیں گے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)کورونا وبا کے پیش نظر ماہ رمضان کے آخری عشرے میں محدود پیمانے پر اعتکاف کیاجائے گا، اجتماعی اعتکاف کی بجائے مقامی مساجد میں چار سے پانچ افراد الگ الگ حجروں میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔رمضان المبارک کےآخری عشرے میں ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی لاکھوں فرزندان اعتکاف بیٹھتے ہیں۔اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی اعتکاف کے اجتماعات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔حکومت کے مطابق سنت رسول ﷺ کی ادائیگی کیلئے مساجد میں چار سے پانچ لوگ اعتکاف بیٹھیں گے۔پنجاب میں رمضان کے آخری عشرہ اور آج یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی لگا دی گئی ،امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی مشروط اجازت دی گئی، بچے اور 50برس سے کم عمر اور بیمار افراد کی مجالس میں نہیں آسکیں گے ،ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی ،امام بارگاہوں میں اجتماعی افطاری اور سحری پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow