پراپرٹی ٹیکس کی معافی سے آٹھ لاکھ افراد مستفید ہونگے محکمے کو تین ارب کا نقصان ہوگا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں معافی سے 8 لاکھ پراپرٹی مالکان مستفیدہوئے۔ پراپرٹی مالکان کا صرف رواں سال کا ٹیکس معاف پچھلے سالوں کاٹیکس وصول کیا جائے گا۔ کرونا کے باعث حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے بھر کے 36 اضلاع کو پراٹری ٹیکس معاف کردیا گیا ہے ،سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 8 لاکھ ٹیکس گزاروں کی فہرستوں مرتب دنیے شروع کردی گئی ہے۔زرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب نے صوبے بھر کے ٹوٹل 20لاکھ پراپرٹی یونٹس ہیں جن کے مالکان سے ٹیکس وصول کیا جاتا اوراب تک ایکسائزنے 12لاکھ کے قریب مالکان سے ٹیکس وصول کرلیا تھا اور ہدف میں سے ٹیکس کا ستر فیصدحاصل کرلیا ہے جبکہ ٹیکس معافی سے محکمہ کوتین ارب سے زائد کا نقصان ہوگاجبکہ گزشتہ سالوں کے نادہندگان کو ٹیکس ادا کرنا پڑے اس میں معافی نہیں دی گئی صرف رواں سال کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔محکمہ ایکسائز کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مشکل کی گھڑی میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، محکمہ ایکسائز پنجاب کی طرف سے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow