پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز، بچے بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 1356 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد 13 ہزار 225 ہوگئے، اب تک کورونا وائرس سے 214 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 816 نئے کیس سامنے آگئے پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر 3 دن سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ داخلہ حکام کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن میں سختی کی جائے گی، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے لاک ڈاؤن کیلئے ایس او پیز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر تاجر تنظیموں سے زبردستی عملدرآمد کرایا جائے گا، جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب حکام نے وفاق سے لاک ڈاؤن کی پالیسی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔واضح رہے کہ 11 مئی کو پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں ہفتے کے چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات دکانیں اور عام بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی تھی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow