گندم کی کٹائی میں مشکلات کی بڑی وجہ ڈیزل کی عدم دستیابی ہے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) کی قلت شروع ، گندم کی کٹائی میں مشکلات کا سامنا، کاشت کار پریشان ،پولٹری مالکان کے ساتھ سٹون کریشنگ ایریا میں بھی کام ٹھپ ہونے سے تعمیراتی کا موں کے لئے پتھر کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ڈیپزل کی قلت شروع ہوں چکی ہے، حکومتی کی ناقص حکمت عملی باعث سرگودھا اور اس کی 7 تحصیلوں میں قائم پمپ مالکان اور عملہ نے ڈیزل کی عدم مو جو دگی کا کہہ کر شہریوں کو ڈیزل دینے سے انکار کرنا شروع کر دیا ہے جب کہ سٹو ن کریشنگ ایریا پل 11 سے پنجاب بھر میں بجری ، پتھر کی سپلائی کا کام بھی ٹھپ ہونے جارہا ہے ،پل 11 کے پٹرول پمپ مالکان ٹرکوں کو ڈیزل دینے سے انکار کرنا شروع کردیا ، رابط کرنے پر متعدد پمپ مالکان نے بتایا کہ کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل نہیں مل رہا، اس وقت ملک میں ڈیزل کی قلت ہے مگر حکومت اس کیلئے کچھ نہیں کر رہی ، دوسری طرف عوامی سماجی حلقوں نے کہاکہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ نہ چلنے کے باوجود ڈیزل کی قلت حیران کن ہے ،عوامی سماجی حلقوں کا کہنا کہ گندم کی کٹائی کے بعد اس کی ترسیل میں مشکلات پر کاشتکار پریشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow