مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہے جہاں اعتکاف ہوگا مسجد سیل کردی جائے گی عمران صدیق

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر تمام مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد ہیں کوئی شخص مسجدمیں اعتکاف نہ بیٹھیں جس مسجد میں کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھا پایا گیا تو وہ مسجد سیل کر دی جائے گی اور اس مسجد کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ عمران صدیق نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام دوکاندار حضرات کو بھی ہدایت جاری کیں کہ وہ اپنی دوکانوں پر کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں حکومت پنجاب کی طرف سے جو وقت مقرر کیا گیا ہے اس وقت تک دوکان کھول سکتے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں تھانہ نوشہرہ کے اس نمبر0454610110پر رابطہ کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow