لاہور میں پہلا پولیس اہلکار کورونا وائرس سے شہید

لاہور پولیس میں کورونا سے پہلی شہادت

لاہورپولیس میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت ہوئی ہے جہاں 27 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کورونا وائرس سے شہید ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ یو این این کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ شمس شفیق سکندریہ کالونی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔سی سی پی او ذوالفقار حمیدنے شمس شفیق کو لاہور پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا۔ یو این این کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شہید پیکج کی منظوری کے لیے آئی جی پنجاب کو سفارش کی جائے گی اور شہید کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow