نیب نیازی گٹھ جوڑ میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگیا ہے مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ کی عدالتوں میں ناکامی اب میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگئی ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے شہبازشریف پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر الزامات عوام سے فراڈ ہیں۔ شہبازشریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں۔ یو این این کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں عوام سے فراڈ قراردیا ہے۔کہتی ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ آج تک شریف خاندان، نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ نون کی سرکاری خزانے سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ شہبازشریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر شہباز شریف کا کسی کمپنی،کسی چیک سے کوئی تعلق ہوتا۔ کوئی کرپشن ہوتی تو نیب سپریم کورٹ سے شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس نہ لیتی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی عدالتوں میں ناکامی اب میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگئی ہے۔ یو این این کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن، کمیشن، یا سرکاری خزانے سے ایک دھیلے کی بھی کرپشن کا ثبوت ہے تو عوام کے سامنے لایا جائے جن کمپنیوں اورچیکس کا کرائے کے معاون خصوصی شہزاد اکبر ذکر کررہے ہیں، انہیں پی آئی ڈی نہیں، عدالت لے کر جائیں۔ یو این این کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاد ا کبر اگلی پریس کانفرنس عمران صاحب کے اربوں روپے کے تئیس خفیہ اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ، مالم جبہ،ہیلی کاپٹرکیسز، بلین ٹری سونامی، سو ارب کے بی آرٹی کے کھڈوں، پانچ سو اسی ارب سے زائد ادویات کے ڈاکے پراگلی پریس کانفرنس کریں اور شواہد قوم کے سامنے پیش کریں۔ شہزاد اکبر اگلی پریس کانفرنس میں پانچ سو سات ارب کی مہنگی چینی بیچنے ، سبسڈی دینے اور ایکسپورٹ کا فراڈ کرنے والوں کے ڈاکے کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں۔ فارن فنڈنگ کے وہ چیک پیش کریں جس پر عمران نیازی نے دستخط کئے ہیں اور ان کی چوری اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ بن چکی ہے۔ عمران نیازی کی منی لانڈرنگ، حوالہ اور ہنڈی کا الیکشن کمشن میں چھپایاگیا ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow