مشیر تجارت شوگر انکوائری کمیشن میں پیش ہوئے

مشیر تجارت شوگر انکوائری کمیشن میں پیش

اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد چینی انکوائری کمیشن میں پیش ہوگئے ہیں۔ یو این این ذرائع کے مطابق چینی انکوائری کمیشن نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو آج طلب کر رکھا تھا۔ان سے آج چینی اسکینڈل سے متعلق سوالات کئے جائیں گے،عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔ یاد رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر اور دسمبر 2018 میں چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow