پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراھم کرنا ہے وزیراعظم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔جس دوران صوبائی حکومتوں نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔جبکہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے سیمنٹ، اسٹیل، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے متلعق اجلاس کو بریف کیا۔ یو این این کے مطابق وزیراعظم نے سمگلنگ کی روک تھام اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی رپورٹ پندرہ دن بعد پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے صوبائی حکام کو بنیادی اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق بھی ہدایت کی۔ یو این این کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا، فیول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام الناس تک پہنچائے جانے کو یقینی بنایا جائے،صوبائی حکام متحرک کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow