مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مختلف اضلاع میں افسران تعینات کردئیے ہیں انصر مجید وزیر لیبر

مزدوروں کے مسائل کا حل : پیسی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ اٹک ‘ ننکانہ صاحب ‘ بھکر ‘نارووال ‘ چنیوٹ ‘ وہاڑی ‘ چکوال ‘ لودھراں ‘ راجن پور ‘ لیہ او رپاک پتن میں افسران تعینات کر دیئے

سرگودہا : صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن کا مزدوروں کی سہولت کی خاطر بڑا اقدام سامنے آگیا ۔پیسی نے دوردراز کے علاقہ جات میں مزدوروں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے بارہ اضلاع میں افسران تعینات کر دیئے ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ اب مزدوروںکو مسائل کے حل کی خاطر لاہور نہیں بلکہ اپنے علاقے کے افسر کے پاس جانا ہوگا ۔پیسی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ اٹک ‘ ننکانہ صاحب ‘ بھکر ‘نارووال ‘ چنیوٹ ‘ وہاڑی ‘ چکوال ‘ لودھراں ‘ راجن پور ‘ لیہ او رپاک پتن میں افسران تعینات کر دیئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل آوٹ لیٹس کے اندر پیسی آوٹ لیٹس قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مزدورکسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مزدوروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مزدوروں کو ان کی اصل پہچان دلوانے کیلئے بزدار حکومت غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ورکرز کی بچیوں کی شادی گرانٹ ‘ تعلیمی وظائف اور ڈیتھ گرانٹ کی مد میں آٹھ کروڑ 75 لاکھ روپے کی ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ مزدوروں کی بچیوں کی شادی گرانٹ کیلئے پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے ‘ ڈیتھ گرانٹ کی مد میں دو کروڑ پندرہ لاکھ روپے جبکہ تعلیمی وظائف کی مد میں ایک کروڑ دس لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔انصر مجید نے کہاکہ لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوںمیں احسان پروگرام کے تحت اربوں روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow