عید تک ہر حال میں گندم خریداری کا ہدف مکمل کیا جائے کمشنر سرگودہا ڈویژن

کمشنر کا چاروں اضلاع میں عید تک گندم خریداری کاہدف حاصل کرنے کا حکم
ریونیو سرکل کی سطح پر تمام زمینداروں ‘ آڑھتیوں کی فہرستیں تیار کی جائیں
روزانہ 5 فیصد ہدف حاصل کرکے گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کیا جاسکتاہے ۔ڈاکٹر فرح مسعود

سرگودہا : کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ‘ ریونیو اور خوراک کے افسران پر واضح کیا ہے کہ عید تک گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں اس سلسلہ میں سستی ‘ کاہلی برداشت نہیں کی جائیگی ۔تمام ایسے زمیندار جنہوں نے باردانہ حاصل کیا اور گندم لے کر سنٹرز پر نہیں پہنچے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں ۔ ریونیو سرکل کی سطح پر تمام ایسے زمیندار جنہوں نے گندم کاشت کی ان کی فہرستیں بنا کر چھاپہ مار ثیمیں تشکیل دی جائیں ۔ یو این این کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے ڈویژن بھر میں گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس میں جاری کیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر بھکرسید موسی ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ او رچاروں اضلاع کے اے ڈی سی آرز نے شرکت کی ۔ کمشنر نے ڈویژن بھر کے آڑھتیوں کی فہرستیں مرتب کرنے او ران کی روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیوں کو مانیٹرکرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ روزانہ مقرر کردہ ہدف پانچ فیصد حاصل کر کے ہی ہدف مکمل کر سکتے ہیں ۔ یو این این کے مطابق انہوں نے مارکیٹ میں گندم کے بڑھتے ریٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سد باب کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے گندم خریداری مہم میں غفلت یا نا اہلی کے مرتکب پٹواریوں ‘ نمبرداروں اور دیگر ریونیو عملہ کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔ کمشنر نے بیج کے نام پر نام نہاد کمپنیوں کی جانب سے گندم کو خریدنے کی حوصلہ شکنی کرنے او رایسے افراد کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تمام مواضعات کے ہر ڈیرہ او رگھر گھر جا کر ضرورت سے زیادہ گندم کاپتہ چلاکر خریداری مراکز پہنچانے کی بھی ہدایت کی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے بین الاضلاعی ا ور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے ‘ ذخیرہ اندوزوں کےخلا ف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ یو این این کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میںمقرر کردہ تین لاکھ 27ہزار 808 میٹرک ٹن ہدف کے مقابلے میں اب تک ایک لا کھ 34ہزار 411میٹرک ٹن گندم خرید کر 41فیصد ہدف حاصل کر لیاگیا ہے او رکاشتکاروں میں اب تک 24لاکھ سات ہزار 489باردانہ تقسیم کیاجاچکاہے جو 75فیصد سے زائد ہے ۔ ڈویژن بھر میں گندم کی 97فیصد کٹائی مکمل ہوچکی ہے جبکہ 74فیصد تھریشنگ بھی کر لی گئی ہے ۔ امسال ریجن میں فی ایکر پیداوار 24.32 من ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یو این این کے مطابق اجلاس میں چاروں اصلاع میں ٹڈی دل کےخلاف جاری آپریشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ بھکر اور میانوالی کی تمام تحصیلوں میں ٹڈی دل کے جھنڈروزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں جبکہ خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں بھی تھوڑی مقدار میں ٹڈی دل پایاگیا او رتمام ایسے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سپرے او رانسداد ی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم سرگودہا میں ٹڈی دل موجود نہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow